چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آتا ہے، تو ہارٹ اٹیک کے لیے تیار ہوجائیں۔ "یونیورسٹی آف آسٹریلیا” میں حالیہ ہارٹ اٹیک کے حوالہ سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ کرنا صحت کے لیے بہت برا عمل ہے۔ غصہ کرنے والے افراد نوٹ کرلیں کہ انتہائی غصہ کے بعد 2 گھنٹے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 8 گنا زیادہ ہوجاتا ہے۔ ڈان اردو سروس کے مطابق، آسان الفاظ میں جتنا زیادہ غصہ کریں گے، ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی اتنا زیادہ ہوگا۔