ڈان اردو سروس نے حالیہ ایک تحقیق چھاپی ہے جس میں کینسر جیسے موذی مرض کے لاحق ہونے کی 22ابتدائی نشانیاں بتائی ہیں۔ انہی نشانیوں میں سے ایک ’’ہر وقت کھانسنا‘‘ بھی ہے۔ تحقیق کے مطابق: ’’اگر آپ تمباکو نوشی نہیں کرتے، تو اس بات کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کہ مسلسل کھانسی کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔ اکثر یہ دمہ، معدے میں تیزابیت یا کسی انفیکشن کا نتیجہ ہوسکتی ہے، تاہم اگر یہ چند دنوں میں ختم نہیں ہوتی، یا کھانسی کے ساتھ خون آنے لگتا ہے، خصوصاً اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں، تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔‘‘