ڈان اردو سروس پر حالیہ ایک تحقیق چھپی ہے جس میں توند سے نجات کے عجیب سے طریقے تحریر کیے گئے تھے۔ ایسا ہی ایک عجیب طریقہ ملاحظہ ہو: "توند میں ورزش کے بغیر کمی لانے کا ایک حیران کن طریقہ زیادہ نیند ہے۔ طبی رپورٹس کے مطابق رات کو چھے سے آٹھ گھنٹے کی نیند انسولین کی سطح کو متوازن رکھنے اور تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کو بڑھنے نہیں دیتی۔ مکمل آرام سے جسم کے پاس دن بھر کے کاموں کے لیے مناسب مقدار میں کیلوریز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔” اس لیے بھی اگر آپ اپنی توند سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو نیند کا وقت متعین کریں۔