ڈان اردو سروس نے حالیہ ایک تحقیق شائع کی ہے جس میں ان عادات کا ذکر ہے جن سے بہتر نیند میں خلل پڑتی ہے۔ انہی عادات میں سے ایک سونے سے قبل اسکرین کا استعمال بھی ہے۔ اس حوالہ سے تحقیق کہتی ہے: "یہ ایسی عادت ہے جو آج کے نوجوانوں میں بہت عام ہے، یعنی سونے کے لیے لیٹنے کے بعد اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کا استعمال، مگر اس کے نتیجے میں جسمانی گھڑی کا نظام متاثر ہوتا ہے، جو کہ نیند کی سائیکل کو ریگولیٹ کرتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سونے سے قبل فون یا کسی ڈیوائس کی اسکرین کو دیکھنے سے پتلیاں تیز روشنی سے متاثر ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین بننے کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، بہتر یہ ہے کہ سونے سے آدھے گھنٹے قبل اسکرینوں کو خود سے دور کردیں۔”