عام طور پر سبز چائے کا استعمال مرغن غذاؤں یا خوب سیر ہوکر کھانے کے بعد کیا جاتا ہے،لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس چائے کے انسانی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سبز چائے درج ذیل خوبیوں کے ساتھ صحت دوست چائے تصور کی جاتی ہے۔
کینسر کا مقابلہ کرنا:۔ کینسر کے خلاف برسرپیکار معالج حضرات کا ماننا ہے کہ سبز چائے کینسر کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتی ہے۔

سبز چائے کینسر کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتی ہے

سبز چائے کینسر کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتی ہے

کولیسٹرول کو کم کرنا:۔ سبز چائے کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے گویا اکسیر ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے سبز چائے گویا اکسیر ہے

کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے سبز چائے گویا اکسیر ہے

امراض قلب سے حفاظتـ:۔ سبز چائے کی خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ آدمی کو امراض قلب سے دور رکھنے میں معاون ہے۔

دل کے امراض سے دور رہنے کے لئے سبز چائے کو روٹین کا حصہ بنائیں

دل کے امراض سے دور رہنے کے لئے سبز چائے کو روٹین کا حصہ بنائیں

ہاضمہ میں بہتری:۔ اگر آپ کو ہاضمے کی شکایت ہے، تو سبز چائے کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں، شکایت دور ہوجائے گی۔

ہاضمے کی شکایت ہے، تو پریشان ہونا چوڑھئے، سبز چائے کا استعمال شروع کریں

ہاضمے کی شکایت ہے، تو پریشان ہونا چوڑھئے، سبز چائے کا استعمال شروع کریں

ذیابیطس سے بچاؤ:۔ سبز چائے جہاں کینسر جیسے موذی مرض کی راہ میں رکاوٹ ہے، وہاں ذیابیطس سے بچاؤ کا ذریعہ بھی ہے۔

سبز چائے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے دوا کا کام کرتی ہے

سبز چائے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے دوا کا کام کرتی ہے

خون کی گردش کو بہتر بنانا:۔ اگر آپ کو بلند فشار خون کی شکایت ہے، تو سبز چائے زیادہ سے زیادہ مقدار میں لیا کریں، اس کے استعمال سے آپ کے خون کی گردش کا عمل بہتر ہوجائے گا۔

سبز چائے کا روزانہ استعمال خون کی گردش کو بہتر بنائے

سبز چائے کا روزانہ استعمال خون کی گردش کو بہتر بنائے

بدبو دار سانس سے چھٹکارا:۔ اگر آپ کی سانسوں سے بدبو آ رہی ہے، تو اس کے لئے کسی بھی امپورٹڈ ماؤتھ واش سے زیادہ سبز چائے کا استعمال مؤثر ہوگا۔ آزمائش شرط ہے۔

سبز چائے بدبودار سانس سے چھٹکارا دلانے میں معاون ہے

سبز چائے بدبودار سانس سے چھٹکارا دلانے میں معاون ہے

فوڈ پوائزننگ سے نجات دلانا:۔ اکثر ہمیں اخبارات یا نیوز بلیٹن میں فوڈ پوائزننگ کے حوالہ سے سننے کو ملتا ہے۔ اگر آپ اس عمل سے بچنا چاہتے ہیں، تو روزانہ تین سے چار کپ سبز چائے پینا اپنا معمول بنائیں۔

فوڈ پوائزننگ سے بچنا چاہتے ہیں، تو سبز چائے کا استعمال لازمی کریں

فوڈ پوائزننگ سے بچنا چاہتے ہیں، تو سبز چائے کا استعمال لازمی کریں

دانتوں کی صحت کے لئے مفید:۔ دانتوں کی صحت کے لئے مسواک، ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش کے ساتھ ساتھ سبز چائے کو بھی اپنا روٹین بنائیں۔

سبز چائے دانتوں کی صحت کے لئے بہترین مشروب ہے

سبز چائے دانتوں کی صحت کے لئے بہترین مشروب ہے

نوٹ: یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے۔ بہتر ہے کہ اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیا جائے۔