ڈان اردو سروس پر حالیہ کچھ مشروبات اور غذاؤں کی ایک فہرست دی گئی ہے، جن کے حوالے سے تحقیق کی بنا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ذیابیطس کا شکار بنا سکتے ہیں۔ ڈان اردو سروس کے مطابق، وٹامن واٹر بنیادی طور پر ایسا پانی ہوتا ہے جس میں وٹامنز اور منرلز کو شامل کیا جاتا ہے، اور دنیا بھر میں حالیہ برسوں میں کافی مقبول ہوچکا ہے۔ مگر یہ اتنا بھی صحت مند نہیں، جتنا انہیں بنانے والی کمپنیاں بتاتی ہیں۔ درحقیقت ایک بوتل وٹامن واٹر میں 32 گرام چینی اور 120 کیلوریز ہوتی ہیں اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ چینی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کا شکار بناسکتا ہے۔‘‘ اس لیے وٹامن واٹر کا استعمال جتنا کم ہو، اتنا ذیابیطس کا خظرہ بھی کم ہوگا۔