166 total views, 1 views today

ڈان اردو سروس کی حالیہ شائع شدہ ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بڑھاپے کی جانب سفر سست کرنے میں مددگار غذاؤں میں سے ایک سبز چائے بھی ہے۔ تحقیق کے مطابق: “یہ گرم مشروب میٹابولزم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فائدہ مند ہے، جس کی وجہ اس میں موجود ای جی سی جی نامی جز ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے میں موجود پولی فینول اور ای جی سی جی اسے دیگر اقسام کی چائے کے مقابلے میں جسمانی ورم یا سوجن کی روک تھام کے لیے زیادہ مؤثر بناتے ہیں۔ اسی طرح سبز چائے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتی ہے جب کہ بلڈ شوگر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ پولی فینول جلد میں پائے جانے والے اہم جز کولیگن کا بھی تحفظ کرتا ہے، جس سے بڑھتی عمر کے آثار کو کسی حد تک واپس دھکیلا جاسکتا ہے۔”




تبصرہ کیجئے