ذیابیطس (Diabetes) کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے۔ اس حوالہ سے ڈان اردو سروس نے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کی علامات سے قارئین کو آگاہ کرنے کے لیے مفصل تحریر شائع کی ہے جس کے مطابق، ’’ہر وقت تھکاوٹ کا طاری رہنا ذیابیطس میں مبتلا ہونے کی اہم علامت ثابت ہوسکتی ہے۔ ذیابیطس کا شکار ہونے کی صورت میں خوراک جسم میں توانائی بڑھانے میں ناکام رہتی ہے اور ضرورت کے مطابق توانائی نہ ہونے سے تھکاوٹ کا احساس اور سستی طاری رہتی ہے ۔ ‘‘
اگر آپ لوگوں کو بھی ہر وقت تھکاوٹ طاری رہنے کی شکایت ہو، تو جلد از جلد اپنے معالج سے رجوع کریں۔