184 total views, 1 views today

اردن کے رائل اسلامک سٹریٹجک سنٹر کی جانب سے مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سرِفہرست ہیں۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے جب کہ اُردن کے شاہ عبداللہ (دوم) تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مذہبی سکالر مفتی تقی عثمانی کو چھٹی بااثر ترین مسلم شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ جب کہ وزیر اعظم عمران خان 29 ویں اور معروف مبلغِ دین مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بااثر شخصیات فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہیں۔ جب کہ ابوظہبی کے شیخ محمد بن زید النہیان 15 ویں اور حزب اللہ کے حسن نصر اللہ 23ویں نمبر پر ہیں۔
مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر محمد صالح اس فہرست میں 46 ویں اور عراق کے سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر 47 ویں نمبر پر ہیں۔
بااثر اسلامی شخصیات کی اعزازی فہرست میں دخترِ پاکستان ملالہ یوسفزئی، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ، معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک، مذہبی رہنما شیخ محمد الیاس عطار قادری اور میئر لندن صادق خان بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے ڈاکٹر عطاء الرحمان، عمر یوسف اور عرفان صدیقی بھی بااثر مسلم شخصیات کی اعزازی فہرست میں شامل ہیں۔
(ماہنامہ ’’جہانگیر ورلڈ ٹائمز (اردو)‘‘ ، ماہِ اکتوبر 2019ء، صفحہ 113 سے انتخاب)




تبصرہ کیجئے